پریس کانفرنس میں امریکی صدر آسٹریلوی وزیر اعظم کا نام بھول گئے
صدر جوبائیڈن نئے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے بعد مشترکہ کانفرنس میں آسٹریلوی وزیراعظم کا نام بھول گئے
واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ) مشترکہ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لے کر شکریہ ادا کیا ، مگر آسٹریلوی وزیراعظم کے نام کے بجائے ‘‘فیلو ڈاؤن انڈر ’’کہہ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ٹیلی پرامپٹر پر آسٹریلوی وزیراعظم کا نام پڑھنے کے بعد انہیں اصل نام سے مخاطب کیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی نصف کرہ میں انتہائی نیچے واقع ہونے کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ‘‘ڈاؤن انڈر ممالک ’’ کہا جاتا ہے ۔