برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی تلاش

برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی تلاش

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کو برطانیہ میں پاکستانی رکشے کی تلاش ہے

لندن (دنیا مانیٹرنگ) اپنے ٹویٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں لندن میں بننے والی فلم کیلئے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہے ، اگر کسی کے پاس رکشہ ہوتو ان کی مدد کرے ۔ جمائما کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے احتشام الحق نامی صارف نے کہا کہ وہ برمنگھم کے ایک شخص کو جانتے ہیں جو اس حوالے سے ان کی مدد کرسکتا ہے ۔ اس پر جمائما نے جوابی ٹویٹ میں اس شخص کے بارے میں معلومات مانگیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں