بھارت میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم 28فیصد بڑھ گئے
بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 28فیصد اضافہ ہوا
نئی دلی (اے پی پی)رواں سال پولیس کو سب سے زیادہ جعلی خبروں ،فسادات ، ماحولیاتی قوانین اور ملاوٹ سے متعلق جرائم کا سامنا رہا ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2019کے مقابلے میں گزشتہ سال جعلی خبروں اورافواہوں کی گردش میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔