امارات کی فضائی کمپنی کا 3ہزار فضائی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

امارات کی فضائی کمپنی کا 3ہزار  فضائی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرلائن نے 3ہزار فضائی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

دبئی (اے پی پی)عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی بڑی تعداد میں بھرتیاں کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور ان میں دبئی مرکز کے لئے 500 معاون عملہ بھی شامل ہوگا جو کہ آپریشنز کی بحالی میں مدد دے گا۔فضائی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تمام بھرتیاں چھ ماہ کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں