چین میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک، متعدد گھر منہدم

چین میں زلزلے سے 3 افراد  ہلاک، متعدد گھر منہدم

چینی صوبے سیچوان میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)زلزلے سے متعدد گھر زمین بوس ہوگئے جب کہ کئی گھروں میں دراڑیں پڑگئیں ،مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تاہم چین کے جیولوجیکل سنٹر نے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے ۔ حکام کے مطابق علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں