داعش صحارا کا سربراہ موٹرسائیکل پر جاتے فرانسیسی ڈرون حملے میں ہلاک

داعش صحارا کا سربراہ موٹرسائیکل پر  جاتے فرانسیسی ڈرون حملے میں ہلاک

وسطی افریقہ کے ملک مالی میں فرانسیسی فوج نے ڈرون حملہ کرکے داعش صحارا کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کو ہلاک کردیا

پیرس(دنیا مانیٹرنگ)یہ دہشتگردامریکا کو مطلوب تھا جس کے سرکی قیمت 50لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی ۔اس نے 2015 میں اپنا دہشتگرد گروپ تشکیل دیاتھا،فرانسیسی صدر نے اسے ایک بڑی کامیابی قراردیا۔فرانسیسی وزیر دفاع نے بتایا کہ اسے ایک ساتھی کے ساتھ اس وقت ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا۔یہ امریکی فوجیوں اور فرانسیسی ایڈورکرز پر حملے میں ملوث تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں