آنگ سان سو چی کیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت یکم اکتوبر سے ہوگی

 آنگ سان سو چی کیخلاف کرپشن  کیسز کی سماعت یکم اکتوبر سے ہوگی

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سو چی یکم اکتوبر سے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کا دفاع کریں گی

ینگون (اے ایف پی) معزول رہنما کے وکیل نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 76 سالہ آنگ سان سو چی اس وقت تین قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں جن میں گزشتہ سال کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی، واکی ٹاکیز کی غیر قانونی درآمد اور بغاوت شامل ہیں۔ یکم اکتوبر سے ان کے خلاف کرپشن کے چار مقدمات کی سماعت شروع ہو گی، ہر کرپشن کے الزام میں زیادہ سے زیادہ سزا 15 سال ہے ۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق نئے مقدمات کا مقصد معزول رہنما کو سیاسی منظرنامے سے ہٹانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں