آنجہانی شہزادہ فلپ کی وصیت 90 سال خفیہ رہے گی:برطانوی عدالت

 آنجہانی شہزادہ فلپ کی وصیت 90  سال خفیہ رہے گی:برطانوی عدالت

برطانوی ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تاج برطانیہ کے وقار اور ساکھ کے تحفظ کیلئے آنجہانی شہزادہ فلپ کی وصیت 90 سال کیلئے خفیہ رہے گی

لندن (اے ایف پی)ہائیکورٹ کے فیملی ڈویژن کے سربراہ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وصیت 90 سال تک سربمہر رہے گی، بعدازاں اسے تاریخ دانوں کے استعمال کیلئے کھولا جائے گا۔ ڈیوک آف ایڈنبرگ کے نام سے معروف برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں