انڈونیشیا کے صدر عوام سے مقدمہ ہارگئے
انڈونیشیا کی عدالت نے ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر جوکو وڈوڈو سمیت اعلیٰ حکام کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا
جکارتہ (مانیٹر نگ ڈیسک) نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ درخواست 2019میں جکارتہ کے 32 شہریوں نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جکارتہ اور مضافات میں فضائی آلودگی بڑھنے کے باوجود حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ عدالت نے فیصلے میں فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کو متعدد ٹھوس اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔