طالبان فورسز نے زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ مغوی بچہ بازیاب کروالیا

طالبان فورسز نے زنجیروں میں جکڑا  13 سالہ مغوی بچہ بازیاب کروالیا

طالبان فورسز نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اغوا کاروں سے جھڑپ کے بعد 13 سالہ مغوی بچے فیض اللہ کو بازیاب کرالیا

کابل (نیوز ایجنسیاں) دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کی جانب سے ٹوئٹر پرایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں 13 سالہ فیض اللہ کے پیروں میں زنجیر بندھی دیکھی جاسکتی ہے ، فیض اللہ کے گرد کھڑے افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے فیض اللہ کے پیروں کی زنجیریں کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر محمد نعیم نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ روز اغوا کاروں سے جھڑپ کے بعد طالبان فورسز 13 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئی،ایک اغوا کارہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں