امریکا، سعودی عرب میں 50کروڑڈالر کا فوجی معاہدہ

امریکا، سعودی عرب میں  50کروڑڈالر کا فوجی معاہدہ

امریکا نے صدر جوبائیڈن کے دورصدارت میں سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کا پہلا عسکری معاہدہ کر لیا

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کی فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی ہے ۔پینٹاگون کے مطابق معاہدے کو نظر ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے ، ڈیل میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت اورنئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں