افغانستان : 4 دھماکے، طالبان پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

افغانستان : 4 دھماکے، طالبان پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

جلال آباد میں تین دھماکے ، طالبان فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ، طالبان پر پہلا حملہ ،کسی نے ذمہ داری قبول نہ کی، کابل میں بھی دھماکا

کابل،جلال آباد(نیوز ایجنسیاں)افغانستان میں 4مختلف دھماکوں اورطالبان پرحملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔ ننگرہارکے دارالحکومت جلال آباد میں تین دھماکے ہوئے ، طالبان فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پریہ پہلا حملہ ہے ،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہ کی، کابل دھماکے میں دوافرادزخمی ہوئے ،لڑکوں کے سکول،مدارس کھل گئے ۔تفصیل کے مطابق افغانستان میں 4مختلف دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ،جلال آبادمیں بھارتی قونصل خانے کے سامنے گل باغ کے علاقہ میں طالبان فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکاہواجس سے 3افرادجاں بحق اور18 زخمی ہوئے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ایک ماہ پہلے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر یہ پہلا حملہ ہے ،یادرہے کہ جلال آباد کوداعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ،ادھر کابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،علاوہ ازیں طالبان کی عبوری کابینہ نے افغان صوبہ پنج شیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی، دوسری جانب افغانستان میں کاروبارزندگی معمول پر آنے لگاہے ، پارکوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں آ رہے ہیں، علاوہ ازیں ایک ماہ بعد لڑکوں کے سیکنڈری،ہائی سکول اور دینی مدارس ہفتہ کو دوبارہ کھل گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں