افغان حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی ملنی چاہیے :ایرانی صدر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان کی سرحد کیساتھ واقع علاقوں میں داعش کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا
تہران (اے ایف پی) سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی صرف افغانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ خطے کیلئے بھی خطرناک ہے ۔ ایران داعش سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرحد کے قریب ٹھکانے قائم کرنے اور وہاں سے کسی بھی علاقائی ملک کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایک ہی لسانی یا سیاسی گروپ کی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی، افغان حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی ملنی چاہیے ۔