امریکا اور اتحادی افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کریں:چین
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین ، روس، پاکستان اور ایران نے افغانستان میں بالعموم اور خطے میں بالخصوص امن ، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے ملکر کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے
بیجنگ (اے پی پی) بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے دوشنبے میں روس کے وزیر خارجہ ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرا نی وزیر خارجہ کے سینئر نمائندے رسول موسوی کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم اور سی ایس ٹی او کے اجلاسوں کے موقع پر ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے ،فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی سماجی اور اقتصادی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔فریقین نے افغانستان میں قومی مصالحت پرمبنی ایک ایسی جامع حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام لسانی گروپوں کے مفادات کو مقدم رکھا گیا ہو۔