بھارتی پنجاب:امریندرسنگھ مستعفی سدھو کے وزیر اعلیٰ بننے کا امکان

بھارتی پنجاب:امریندرسنگھ مستعفی سدھو کے وزیر اعلیٰ بننے کا امکان

کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے استعفیٰ دے دیا

چندی گڑھ (دنیا مانیٹرنگ) جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کریں گی ۔ استعفی ٰ دینے والے مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا، بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریندر نے کانگریس کمیٹی کے صدر سابق کرکٹر نوجوت سدھو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی سخت مخالفت کریں گے ، نوجوت سدھو کے پاکستان کیساتھ رابطے ہیں، پاکستانی آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ ان کی دوستی ہے ، وہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ نوجوت سدھو ایک نااہل شخص ہے ، وہ اپنی وزارت نہیں چلا سکے ، ریاست کو کیسے چلائیں گے ؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں