چرنجیت سنگھ بھارتی پنجاب کے پہلے دلت وزیراعلیٰ نامزد،آج حلف

چرنجیت سنگھ بھارتی پنجاب کے پہلے  دلت وزیراعلیٰ نامزد،آج حلف

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ ریاست کے پہلے دلت سکھ وزیراعلیٰ ہوں گے ۔ وہ ریاست میں ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر بھی رہ چکے ۔ان کا تعلق چمکور صاحب سے ہے ،وہ آج صبح گیارہ بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے ہفتے کو عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں