ٹرمپ کے حامیوں کی کیپٹل ہل کے اطراف ریلی، واشنگٹن میں ہائی الرٹ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کے اطراف ریلی نکالی
واشنگٹن (این این آئی)اس موقع پر امریکی دارالحکومت میں سینکڑوں پولیس اہلکار کیپٹل ہل کے گرد گشت کر تے رہے ۔احتجاج اور ریلی کو دیکھتے ہوئے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کے گردآٹھ فٹ اونچا لوہے کا جنگلا چھ ماہ کے بعد دوبارہ لگا دیا گیا ۔ریلی کے آغاز سے گھنٹوں پہلے کیپٹل پولیس نے ہنگاموں میں استعمال ہونے والے ہیلمٹ، ڈنڈے اور پستول لے کر عمارت کے گرد پوزیشنیں سنبھال لی تھیں