کینیڈا:جسٹن ٹروڈو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم ، واضح اکثریت نہ ملی

کینیڈا:جسٹن ٹروڈو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم ، واضح اکثریت نہ ملی

جسٹن ٹروڈو سخت مقابلے کے بعد قدامت پسند اُمیدوار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ کینیڈا کے وزیر اعظم بن گئے

اوٹاوا(شنہوا)جسٹن ٹروڈو سخت مقابلے کے بعد قدامت پسند اُمیدوار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ کینیڈا کے وزیر اعظم بن گئے ، ان کی لبرل پارٹی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ماضی کے برعکس اس دفعہ انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی تک جاری ہے ،تاہم قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم کی لبرل پارٹی 158سیٹیں حاصل کرلے گی جبکہ حکومت سازی کیلئے 170نشستوں کی ضرورت ہے ،اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کا122سیٹیں جیتنے کا امکان ہے ۔انتخابات میں فتح کے بعد ٹروڈو نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دے کر آپ نے لبرل ٹیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں