طالبان نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالے کوگرفتار کرلیا
افغان طالبان نے طورخم پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتار کر بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے غیرمسلح کردیا
کابل(نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا یہ واقعہ اور بھی افسوسناک ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی جو افغان عوام کیلئے بھیجا جا رہا تھا،ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے ، تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا،کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے ، جھنڈے کی توہین کا مطلب قوم کی توہین ہے ۔