بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی

بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی

بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی

نئی دہلی (این این آئی)دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کے دوسرے روز بھی سکھ یاتریوں کی آمد جاری رہی، پہلی بار نگر کیرتن جلوس کیلئے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لاؤڈ سپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔صدر پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کے مطابق پہر نگر کیرتن بس میں پالکی رکھ کر یاتری جلوس کی شکل میں زیرو پوائنٹ بارڈر ٹرمینل تک جائیں گے ، جہاں سرحد پار بھارتی یاتری بھی ڈیرہ بابا نانک سے نگر کیرتن جلوس کی رسومات میں شرکت کر سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں