نیوکلیئر تکنیک کے ذریعے زرعی شعبہ میں تحقیق :پاکستان کیلئے 3ایوارڈز

 نیوکلیئر تکنیک کے ذریعے زرعی شعبہ  میں تحقیق :پاکستان کیلئے 3ایوارڈز

بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے ) کی 65ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر پاکستان کو 3 ایوارڈز سے نوازا گیا

ویانا (اے پی پی) ویانا میں ہونے والی جنرل کانفرنس میں زرعی تحقیقی ادارہ نایاب جوفیصل آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت قائم ہے کو بہترین انسٹیٹیوٹ اور وہاں کی کپاس کے تحقیقی سائنسدانوں کو اور ڈاکٹر کاشف ریاض خان کو نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی کی جانب سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈز آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے عطا کئے ۔ یہ اعزاز پاکستان میں ہونے والی نیوکلیئر تکنیک کے ذریعے زرعی شعبہ میں تحقیق کے اعلیٰ معیار کا عالمی اعتراف ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں