صومالیہ :صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکا ،8 ہلاک

صومالیہ :صدارتی محل کے  قریب خود کش دھماکا ،8 ہلاک

صومالیہ کے صدارتی محل کے قریب ایک خودکش کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے

موغادیشو (رائٹرز)پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں صدارتی محل کی طرف جانیوالے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونیوالوں میں وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق ، اس کے دو بچے اور ایک فوجی شامل ہے ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے سات گاڑیاں اور تین رکشے تباہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں