پاکستانی رکشہ تلاش کرلیا
وزیر اعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا
لندن (این این آئی) جمائما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی رکشہ ملنے کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں جس کی انہیں تلاش تھی۔انہوں نے اپنی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو ،واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے ۔