اسرائیل کو ایک سال مہلت دیدی

اسرائیل کو ایک سال مہلت دیدی

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہے کہ ہم نے اسرائیل کو قبضے کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت دے دی ہے

راملہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی اور تمام تر امن کی کوششوں سے اجتناب برتا ہے ۔ہم قابض ریاست کو 1967 کی سرحدوں بشمول مشرقی بیت المقدس پر قبضہ ختم کرنے کے لیے ایک سال دے رہے ہیں۔ اس وقت کے دوران، ہم سرحدیں کھینچنے اور تمام مسائل کو مشرق وسطیٰ چار رکنی گروپ (روس ، امریکا ، یورپی یونین ، اقوام متحدہ) کی نگرانی میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں