انجیلا مرکل کا جانشین کون ؟جرمنی میں آج انتخابات
ملک بھر میں صبح 8 سے شام6بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہے گا ، 16سال چانسلر رہنے والی انجیلا کی پارٹی اور اپوزیشن میں سخت مقابلہ متوقع
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی،16سال تک ملک کی چانسلر رہنے والی انجیلا مرکل کے جانشین کا انتخا ب کیا جائے گا۔انجیلا نے اب بطور چانسلر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیاتھا۔انکی جماعت سی ڈی یو نے انجیلا کے جانشین کیلئے ارمن لاسچٹ کو منتخب کیا جواب چانسلر کا الیکشن لڑرہے ہیں،جمعہ کوان کی آخری ریلی میں انجیلا نے بھی شرکت کی تھی ۔ حکمران جماعت سی ڈی یو عوامی جائزوں میں اپوزیشن جماعت ایس ڈی یو سے چند پوائنٹس پیچھے ہے ، آج صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔