عرب امارات کا نئی کابینہ اوروفاقی حکومت کی تشکیل نوکا اعلان

 عرب امارات کا نئی کابینہ اوروفاقی حکومت کی تشکیل نوکا اعلان

عرب امارات نے اگلے 50 سال کے لیے وفاقی حکومت کے نئے ڈھانچے کا اعلان کیا ہے

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی کابینہ میں شیخ مکتوم بن محمد کونیا نائب (صفحہ6بقیہ نمبر6) وزیراعظم اور وزیرخزانہ مقرر کیا گیاہے ۔ نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پرنئی کابینہ کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم وزارتوں اوراتھارٹیوں کے انضمام، حکام کے اختیارات اورذمے داریوں کو دوبارہ مختص کرنے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی تشکیل نو کررہے ہیں۔ ہم سرکاری خدمات کے 50 فی صد مراکز بند کر رہے ہیں اورانھیں دو سال کے اندر ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کر رہے ہیں۔شیخ محمد بن راشد کو نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر کیاگیاہے ،لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نہیان نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جبکہ شیخ منصور بن زید آل نہیان،نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر،شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان وزیر خارجہ ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں