برطانیہ : ڈرائیوروں کی کمی‘ غیرملکیوں کو ویزے دینے پر غور

برطانیہ : ڈرائیوروں کی کمی‘ غیرملکیوں کو ویزے دینے پر غور

برطانوی حکومت نے ٹرکوں و ٹینکروں سمیت بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی کمی پوری کرنے کیلئے غیر ملکیوں کو عارضی ویزے جاری کرنے پر غور شروع کر دیا

لندن (رائٹرز) نیوز ایجنسی کے مطابق بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی کمی سے ملک بھر میں پٹرول، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے ، اس کمی کی وجہ بریگزٹ کے علاوہ عالمی وبا ہے جس کے باعث گزشتہ ایک سال سے ڈرائیوروں کی تربیت اور ٹیسٹ پر پابندی عائد ہے ۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ فوری مسائل سے بچنے کیلئے عارضی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے جو محدود مدت کیلئے ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی انگلینڈ میں پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں جہاں متعدد پٹرول پمپ سپلائی نہ ملنے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے برطانوی حکومت پانچ ہزار عارضی ویزے جاری کر سکتی ہے ، یہ اقدام برطانوی حکومت کے پوسٹ بریگزٹ امیگریشن رولز کے برعکس ہے جس میں غیرملکی لیبر پر انحصار ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں