امریکا افغانستان پر جاسوس پروازوں کیلئے پاکستان کی اجازت کا خواہشمند

 امریکا افغانستان پر جاسوس پروازوں  کیلئے پاکستان کی اجازت کا خواہشمند

امریکی انتظامیہ نے افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ روکنے کے نئے طریقوں پر غور شروع کر دیا

واشنگٹن (اے پی) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکاایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب دیکھ سکتا ہے جوکہ افغانستان کی ہمسائیگی اور طالبان رہنماؤں سے روابط کی وجہ سے امریکی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کیلئے آج بھی اہم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں پاکستانی تعاون کا خواہاں اور افغانستان میں جاسوس پروازوں کیلئے یا دیگر انٹیلی جنس تعاون کیلئے پاکستان سے اجازت مانگ سکتا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کو امریکی فوجی امداد اور واشنگٹن کیساتھ اچھے روابط کی ضرورت ہے ۔دونوں ملکوں کے سابق سفارتکاروں اور انٹیلی جنس افسروں کے مطابق گزشتہ دو عشروں کے واقعات اور پاکستان کی بھارت کیساتھ دائمی کشمکش کے باعث دوطرفہ تعاون کے امکانات انتہائی محدود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں