فرانس کے صدر کو نوجوان نے انڈادے مارا

 فرانس کے صدر کو نوجوان  نے انڈادے مارا

فرانس کے صدر میکخواں کو جنوبی شہر لیون کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے انڈ ا دے مارا

پیرس(اے ایف پی)نیوز ایجنسی کے مطابق صدر میکخوان نے لیون شہر میں ایک ہوٹل میں ہونیوالے تجارتی میلے میں شرکت کی، جہاں ایک نوجوان نے انہیں انڈ ا مار ا جوکہ ان کے کندھے سے لگنے کے بعد بغیر ٹوٹے نیچے گر گیا۔ سکیورٹی عملہ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد کمرے سے باہر لے گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں