فیس بک اکائونٹ ہیک

فیس بک اکائونٹ ہیک

سابق افغان صدر اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے خود فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کی،اشرف غنی نے بتایا کہ ان کا آفیشل فیس بک پیج گزشتہ روز ہیک کرلیا گیا لہٰذا پیج کو بحال کیے جانے تک اس پر شائع ہونے والا مواد درست نہیں ہوگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف غنی کے پیج پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے پیغام درج کیا گیا جس میں عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں