ایران کو کبھی ایٹم بم بنانے نہیں دیں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کی تمام سرخ لائنز پار کر چکا ہے
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مگر اسرائیل ایران کو کبھی ایٹم بم بنانے نہیں دیگا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کو ایک ناگزیر حقیقت کے طور پر دیکھتے ہیں، جوہری معاہدہ سے متعلق سن سن کر تھک چکے ہیں، مگر اسرائیل نہیں تھکا اور نہ کبھی تھکے گا۔