کرپشن، منی لانڈرنگ :الجزائر کے 2سابق وزرائے اعظم کو قید کی سزا

کرپشن، منی لانڈرنگ :الجزائر کے  2سابق وزرائے اعظم کو قید کی سزا

الجزائز کے دو سابق وزرائے اعظم کو کرپشن، منی لانڈرنگ، سرکاری وسائل کے ضیاع سمیت مختلف الزامات میں قید کی سزائیں سنا دی گئیں

الجزائر سٹی (اے ایف پی) مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم احمد اویحیی کو چھ سال جبکہ عبدالمالک سلال کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں سابق صدر عبد العزیزبوتفلیقہ کے دور میں وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہے ، دونوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعدوضوابط کے خلاف ٹھیکے دینے کے بھی الزامات تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں