جرمنی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2خواجہ سرا رکن منتخب
جرمنی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 خواجہ سرا پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہو گئے
برلن (رائٹرز) نیوز ایجنسی کے مطابق منتخب خواجہ سراؤں ٹیسا گانسرر اور نیاک سلاوک کا تعلق گرینز پارٹی سے ہے ۔ 27 سالہ نیاک سلاوک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئی ہیں۔ 44 سالہ ٹیسا گانسرر نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ان کی کامیابی صرف گرینز پارٹی نہیں بلکہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی تحریک کی بھی فتح ہے ۔