’’بیوی روزانہ نہاتی نہیں‘‘ شوہر نے طلاق دیدی

’’بیوی روزانہ نہاتی نہیں‘‘  شوہر نے طلاق دیدی

علی گڑھ میں ایک شخص نے روزانہ نہ نہانے پر بیوی کو طلاق دیدی

نئی دہلی (دنیا نیوز)بھارتی ادارے ویمن پروٹیکشن سیل کے مطابق ایک خاتون نے ادارے میں شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں۔ خاتون کی درخواست پر جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیونکہ وہ روزانہ نہاتی نہیں، جب بھی اسے نہانے کا کہا جائے ، لڑنا شروع کردیتی ہے ۔ ویمن پروٹیکشن سیل انتظامیہ کے مطابق شوہر کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ معاملہ بغیر طلاق کے حل کیاجاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں