افغانستان :داڑھی تراشنے پر پابندی عائد

 افغانستان :داڑھی  تراشنے پر پابندی عائد

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے ہیئر ڈریسرز پر مردوں کی داڑھی تراشنے یا چھوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی

کابل (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر سزائیں بھی دی جائیں گی،میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں ایک حجام نے کہاکہ طالبان نے ہمیں حکم دیا ہے کہ داڑھی تراشنا ترک کر دو جبکہ وہ پکڑنے کیلئے سادہ لباس میں جاسوس بھی بھیج سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کئی برسوں تک ان کا سیلون نوجوانوں کیلئے تھا جو اپنی مرضی کی شیو اور سٹائل چاہتے تھے ، اب یہ کاروبار جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی، فیشن سیلون اور ہیئر ڈریسرز کی دکانیں اب غیر قانونی کاروبار بنتی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں