جرمنی الیکشن:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انگیلامرکل کی جماعت پر سبقت لے گئی

جرمنی الیکشن:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انگیلامرکل کی جماعت پر سبقت لے گئی

جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی 206 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر آ گئی

برلن (رائٹرز) چانسلر انگیلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی 196 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی، نیوز ایجنسی کے مطابق گرین پارٹی 118 نشستیں حاصل کرکے تیسرے جبکہ تارکین وطن کی مخالف جماعت ایف ڈی پی 92 نشستیں حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہی۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 76.6 فیصد رہا۔ سوشل ڈیموکریٹک رہنما اولف شولز نے کرسمس تک مخلوط حکومت بنانے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو پارٹنرشپ کو مضبوط اور ٹرانس اٹلانٹک پارٹنر شپ کو برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں