نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)نےمہنگائی کیخلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دےدیا
  • بریکنگ :- ملک گیراحتجاج کیلئےریلیوں، جلوسوں کےپروگرام کوحتمی شکل دےدی
  • بریکنگ :- آج سے ملک بھرمیں احتجاج کا آغاز کرنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- پہلااحتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں ہوگا،اجلاس میں فیصلہ
Coronavirus Updates

پابندیاں نہ ہٹیں تو دنیا میں سلامتی متاثرہوگی:طالبان

پابندیاں نہ ہٹیں تو دنیا میں سلامتی متاثرہوگی:طالبان

دنیا اخبار

معاشی پناہ گزینوں کی نئی لہر پیدا ہوسکتی:امیر متقی، چینی سفیر سے ملاقات ، خواتین پر کھیلوں کی پابندی کی تردید، جلال آباد میں داعش کے 2جنگجو ہلاک

کابل (اے ایف پی، دنیا مانیٹرنگ )طالبان نے امریکا اور یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے انہیں دباؤ میں لانے کی کوششیں نہ صرف سلامتی کی صورتحال کو متاثر کرے گی، اس سے معاشی پناہ گزینوں کی ایک نئی لہر بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔ دوحہ میں مغربی سفارتکاروں کیساتھ بات چیت میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس کے منفی اثرات سے دنیا میں سلامتی کا شعبہ براہ راست متاثر ہو گا اور افغانستان سے اقتصادی ہجرت ہو گی۔ امیر خان متقی کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا کہ دوحہ اجلاس کے دوران امیر متقی نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ پابندیاں ختم کریں اور افغان بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیں تاکہ امدادی گروپس ، تنظیمیں کام جاری رکھ سکیں اور حکومت اپنے وسائل اور عالمی مالی معاونت سے سرکاری عملے کو تنخواہیں اد اکر سکے ۔ دریں اثنا وزیرخارجہ امیر خان متقی سے قطر میں چینی سفیر لی چن کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک افغان عوام کی سماجی خواہش کا احترام کرتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے ، افغان طالبان نے ملک میں وومن کرکٹ سمیت خواتین کی کھیلوں پر باضابطہ پابندی لگانے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر اعتراض نہیں، خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روکنے کا حکم نہیں دیا ،ہمیں اس معاملے میں اپنے مذہب اور ثقافت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ، اگر خواتین شائستہ لبا س پہنیں تو ان کا کھیلوں میں حصہ لینا معیوب نہیں ۔علاوہ ازیں طالبان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں 2 الگ الگ مقامات پر آپریشنز میں داعش سے تعلق رکھنے والے 4 جنگجو مارے گئے ، ادھر قندھار میں ادویات کا سب سے بڑا پلانٹ جلد کھلنے کیلئے تیار ہے ،یہ پلانٹ روزانہ ایک ٹن تک ادویات تیار کر سکے گا،کابل کے مشہور "بُش بازار" کا نام تبدیل کرکے "مجاہدین بازار" رکھ دیا گیا ، بازار میں امریکا اور نیٹو فوجیوں کے بوٹ جیکٹس اور دیگر برانڈڈ سامان انتہائی سستے داموں بکتا ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement