نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکا کےنئے سفیر تعینات،وائٹ ہاؤس
  • بریکنگ :- صدر بائیڈن نےڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا،وائٹ ہاؤس
  • بریکنگ :- ڈونلڈ بلوم اس سےقبل تیونس میں امریکا کےسفیر تعینات رہے
Coronavirus Updates

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب مسلمانوں کا قدیم قبرستان مسمار کردیا

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب  مسلمانوں کا قدیم قبرستان مسمار کردیا

دنیا اخبار

مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے قریب مسلمانوں کا قدیم قبرستان مسمار کردیا

تل ابیب(دنیا مانیٹرنگ)مسلم قبرستانوں کے تحفظ کی کمیٹی کے سربراہ نے فلسطینی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مقامی میونسپل ٹیموں نے بلڈوزر وں کیساتھ الیوسفیہ قبرستان کو مسمار کر دیا اور قبروں کی ہڈیوں کو بکھیر دیا۔ ان میں کئی قبریں ان شہدا کی تھیں جوکہ 1948 اور 1967 کی جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں موجود فلسطینیوں نے قبروں کو مسمار ہونے سے بچانے کیلئے بلڈوزروں کا راستہ روکا مگر انہیں بزور علاقے سے نکال دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement