نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی
  • بریکنگ :- پونچھ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی حراست میں پاکستانی شہری ضیامصطفیٰ کے قتل پراحتجاج
  • بریکنگ :- پاکستانی قیدی کاجیل سےدورپراسرارقتل سنگین سوالات اٹھاتاہے،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- بھارت کاماورائےعدالت قتل کایہ پہلاواقعہ نہیں ہے،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- پاکستانی اورکشمیری قیدیوں کےماورائےعدالت قتل کی مذمت کرتےہیں،ترجمان
  • بریکنگ :- بھارت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکےانصاف کویقینی بنائے،ترجمان
  • بریکنگ :- بھارت پاکستانی قیدیوں کی رہائی یاوطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائے،ترجمان
Coronavirus Updates

اداکار ولیم شاٹنر معمر ترین خلائی مسافر

اداکار ولیم شاٹنر معمر  ترین خلائی مسافر

دنیا اخبار

سٹار ٹریک سیریز کے اداکار ولیم شاٹنر خلا کا سفر کرنیوالے دنیا کے معمر ترین شخص بن گئے

ٹیکساس(دنیا مانیٹرنگ) سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 90 سالہ ولیم شاٹنر اور ان کے تین ساتھی ٹیکساس سے ایمزون کے بانی جیف بیزوس کی کمپنی کے راکٹ پر خلا کیلئے روانہ ہوئے ، انہوں نے کئی منٹ خلا میں گزارے ۔ راکٹ کی روانگی سے قبل ولیم شاٹنر نے اعتراف کیا کہ وہ تھوڑے سے خوفزدہ ہیں اورخلا میں انہیں بے وزنی کا احسا س ہوا۔ بعدازاں 3بڑے پیراشوٹس نے چاروں خلائی سیاحوں کو بحفاظت زمین تک پہنچائے جوکہ 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے صحرا میں اترے ۔ ان کے ساتھیوں میں ناسا کے انجینئر اور بلیو اوریجن کے نائب صدر شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement