ناروے ، تیروں سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

ناروے ، تیروں سے  متعدد افراد ہلاک و زخمی

ناروے کے شہر کونگسبرگ میں ایک شخص نے تیر وں سے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا

اوسلو (اے ایف پی)پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ میں صرف ایک شخص ملوث ہے ، وہ صرف تیر کمان سے لیس تھا، اس نے شہر کے مختلف مقامات پر تیر چلا کر متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں