اروناچل پر دیش ہمارا حصہ ، چین کا بھارتی نائب صدر کے دورے پر اعتراض

اروناچل پر دیش ہمارا حصہ ، چین کا بھارتی  نائب صدر کے دورے پر اعتراض

چین نے بھارت کے نائب صدر ایم وینکے نیڈو کے متنازعہ علاقہ ارونا چل پردیش کے دورے پر شدید اعتراض

بیجنگ (اے پی پی)چین نے بھارت کے نائب صدر ایم وینکے نیڈو کے متنازعہ علاقہ ارونا چل پردیش کے دورے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد سے متعلق مسائل پیچیدگی اختیار کریں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی مسئلے پر چین کا موقف واضح اور غیرمتزلزل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن سے علاقے میں امن و استحکام برقرار رہے ۔واضح رہے کہ بھارت چین سرحدی تنازع 3,488کلومیٹر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر محیط ہے ۔چین کا دعویٰ ہے کہ ارونا چل پردیش چین کے خومختار علاقہ تبت کا حصہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں