گوگل ، ایمازون ملازمین کا اپنے اداروں سے اسرائیل کیساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

گوگل ، ایمازون ملازمین کا  اپنے اداروں سے اسرائیل کیساتھ  معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

گوگل اور ایمازون کے ملازمین نے اپنے اداروں سے اسرائیل کیساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ویب سائٹ 'دا ہل' کے مطابق ایمازون اور گوگل کے 400 سے زائد ملازمین نے برطانوی اخبار میں شائع ایک مشترکہ خط میں اپنے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت اور فوج سے کلاؤڈ سروس کی فراہمی کا معاہدہ منسوخ کر دیں کیونکہ مئی میں یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا جب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 60 بچوں سمیت 250 افراد جاں بحق ہوئے ۔ خط کے مطابق دونوں اداروں کی سروسز کی مدد سے اسرائیل کے فلسطینیوں سے امتیازی سلوک اور انہیں بے دخل کرنے جیسے ظالمانہ عمل کوتقویت ملے گی۔ یاد رہے کہ دونوں اداروں نے رواں سال اسرائیل سے کلاؤڈ سروس کی فراہمی کا معاہدہ کیاجس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں