قرضوں کا دباؤ ، حکومتیں اخراجات میں محتاط رہیں : آئی ایم ایف

 قرضوں کا دباؤ ، حکومتیں اخراجات  میں محتاط رہیں : آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے باعث گزشتہ برس قرضوں کے بوجھ میں جس طرح اضافہ ہوا

واشنگٹن (اے ایف پی) اس کے پیش نظر حکومتیں اپنے اخراجات ،تربیت دینے میں محتاط رہیں۔آئی ایم ایف کی مالیاتی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران عالمی قرض 14 فیصد اضافے کیساتھ 2260 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، جس میں سرکاری اور نجی قرض شامل ہے ۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر شعبہ مالیاتی امور وکٹر گاسپر نے رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ بڑی تعداد میں ممالک قرض کے دباؤ میں ہیں، یا دباؤ کے سنگین خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ جی 20 ممالک کی جانب سے قرض ادائیگی معطل کرنے کی مدت رواں سال ختم ہونے سے قبل آئی ایم ایف اور عالمی بینک کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عالمی برادری نے کم آمدنی والے ملکوں کا مالیاتی دباؤ کم کرنے کیلئے اہم سپورٹ دی ، تاہم انہیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مالیاتی دباؤ کے شکار ملکوں کو اپنے حالات کے مطابق اپنی مالی پالیسیاں تر تیب دینا ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں