بھارت :موبائل فون پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر13 سالہ لڑکے کی خودکشی

بھارت :موبائل فون پر گیم کھیلنے سے  منع کرنے پر13 سالہ لڑکے کی خودکشی

بھارتی ریاست اڑیسہ میں 13 سالہ لڑکے نے موبائل فون پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اڑیسہ کے ضلع کوراپٹ میں پیش آیا، لاک ڈاؤن کے باعث 8 ویں جماعت کا 13 سالہ طالب علم موبائل فون پر آن لائن کلاسز لیتا تھا، گزشتہ روز والدین نے آن لائن کلاسز کے بجائے موبائل فون پر گیمز کھیلتے دیکھ کر اس پر سختی کی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں