بی جے پی امیدوار کو گھر والوں نے بھی ووٹ نہ دیا

بی جے پی امیدوار کو گھر والوں نے بھی ووٹ نہ دیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی کا امیدوار صرف ایک ووٹ حاصل کر سکا

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) گھروالوں نے بھی اسے ووٹ نہ دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک ووٹ حاصل کرنے پر امیدوار کے بجائے اس کی جماعت بی جے پی کو تنقید اور مذاق کا نشانہ بنا ڈالا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تامل اور انگریزی میں ‘سنگل ووٹ بی جے پی’ ٹرینڈ بن گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بی جے پی کا امیدوار ڈی کارتک بلدیاتی انتخابات میں کونسلر کے امیدوار تھے ، انہوں نے انتخابی مہم میں بھاری اخراجات کئے ، پھر بھی صرف اپنا ہی ووٹ حاصل کر سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں