یمن، سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 108 حوثی باغی ہلاک
یمن کے صوبے مآرب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 108 باغی ہلاک ہو گئے
ریاض(دنیا نیوز ) خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد نے 19 فضائی آپریشن کئے ، ان میں صوبہ مارب کے جنوبی علا قے کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران حوثی باغیوں کی 12 فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔