مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اورنوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اورنوجوان شہید

بھارتی فوج نے بدھ کے روز ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے

سری نگر(خبرایجنسیاں)نوجوان کو بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے ترال میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ،کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترال میں جیش محمد نامی تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر میں4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔بھارتی پولیس نے بی بی سی کے فوٹو جرنلسٹ مختار ظہور کو گرفتار کیا۔ ادھرکل جماعت حریت کانفرنس نے جمعہ کے روز مود ی کی فسطائی حکومت کیخلاف مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں