برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک

برطانوی حکمران جماعت کے رکن  پارلیمنٹ چاقو حملے میں ہلاک

برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کی دوپہر وہ اپنے حلقے ایسیکس میں واقع ایک چرچ میں اپنے حلقے کے لوگوں سے مل رہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر چاقو سے متعدد وار کیے ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ طبی عملے نے انہیں چرچ کے اندرہی طبی امداد دی جس پروہ جانبر نہ ہوسکے ۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا۔رکن پارلیمنٹ کے قتل پر وزیر اعظم ہائوس(ٹین ڈائوننگ سٹریٹ) اور پارلیمنٹ کے باہر قومی پرچم سرنگوں کردیاگیا۔ان کی عمر69برس تھی ،انہوں نے پسماندگان میں پانچ بچے چھوڑے ہیں۔وہ گزشتہ پانچ سال کے دوران قتل ہونیوالے دوسرے رکن پارلیمنٹ ہیں،ا س سے قبل لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ کو 2016 میں گولی اورچاقو سے ہلاک کردیاگیاتھا۔حملہ آور دائیں بازو کے نظریات کا حامل ایک برطانوی شہری تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں