کینیا : بچوں کے قاتل’خونخوار ویمپائر‘ کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت

کینیا : بچوں کے قاتل’خونخوار ویمپائر‘  کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت

کینیا میں ‘‘خونخوار ویمپائر’’ کے نام سے معروف درجن سے زائد بچوں کے قاتل ماسٹن ونجالا کو ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا

نیروبی (اے پی) مقامی پولیس کمشنر نے ماسٹن ونجالا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کا قاتل ماسٹن ونجالا نیروبی میں پولیس حراست سے فرار کے ایک روز بعد بونگوما شہر کے قریب ہجوم کے ہاتھوں مارا گیا، پولیس کے مطابق ماسٹن ونجالا کو لوگوں نے ایک فٹ بال میچ کے دوران شناخت کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں