جنوبی افریقہ:وزرا کو 3 گھنٹے یرغمال بنا نے پر 56 سابق جنگجو گرفتار

جنوبی افریقہ:وزرا کو 3 گھنٹے یرغمال  بنا نے پر 56 سابق جنگجو گرفتار

جنوبی افریقہ میں پولیس نے 2 وزرا اور ایک وزیر مملکت کو تین گھنٹے یرغمال بنانے پر 56 سابق جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا

کیپ ٹاؤن (اے پی )جنوبی افریقی پولیس سروسز کے مطابق 1960 کی دہائی میں نسل پرستی پرلڑنے والے مختلف گروپوں کے سابق جنگجوؤں سے تینوں وزرا ملاقات کیلئے ایک ہوٹل گئے ، تاہم یہ ملاقات جلد اختلافات کی نذر ہو گئی جس پر کچھ سابق جنگجوؤں نے وزرا کو ہوٹل سے باہر جانے سے روک دیا۔ اس پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے سابق جنگجوؤں سے مذاکرات کی کوشش کی، ناکامی پر پولیس نے اپنا تکنیکی حربہ استعمال کرکے تینوں یرغمالی وزرا کو ریسکیو کر لیا اور 56 سابق جنگجو گرفتار کر لئے جن میں سات خواتین شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں